نعمتوں پر شکر ، پریشانیوں پر صبر مو¿من کی نشانی ہے:پیر ابراہیم نقشبندی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) معروف روحانی و اصلاحی شخصیت اورالکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے ”مسلمان مریض کی کیفیات“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی صبر و شکر کرنےوالوں کو پسند کرتا ہے۔ صبر و شکر معاشرتی ترقی کے ضامن ہیں اس لیے مسلمان مریض کو چاہیے کہ وہ بیماری میں صبر و شکر کے ذریعے رب کو راضی کرلیں۔ بیماری سے بظاہر تکلیف پہنچتی ہے لیکن حقیقت میں وہ بہت بڑی نعمت بھی ہے۔یہ ظاہری بیماری حقیقت میں روحانی بیماریوں کا بہترین علاج ہے۔ شرط یہ ہے کہ آدمی مومن ہو اور سخت سے سخت بیماری میں صبر وشکر سے کام لے۔

ای پیپر دی نیشن