لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کی مرکزی، صوبائی کابینہ، ضلعی،و تحصیلی امراءو ناظمین کا اہم اجلاس جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ہیڈآفس میں فضلی الشیخ مولانا شریف چنگوانی کی زیر امارت، قائد اہل حدیث علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی صدارت ہوا۔ اجلاس میں مولانا امین محمدی، مولانا اسد اللہ سبحانی، مولانا یونس حیدری، مولانا نعیم الرحمن شیخو پوری، مولانا شفیق الرحمن ربانی، مولانا عبدالطیف مدنی، مولانا حامد اللہ حامد، مولانا مشتاق چیمہ، مولانا حکیم شفیق الرحمن ربانی سمیت سینکڑوں علمائے مشائخ و ذمہ دران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جمعیت اہل حدیث کی تنظیم رکنیت سازی سمیت اس کے سا لانہ اہداف، ملک بھر میں جمعیت اہل حدیث پاکستان کی عوامی مہم کو تیزکرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطین کے معاملہ پر ایک جاندار مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے جو اسرائیل اور فیگر استعماری قوتوں پر موثر ثابت ہو۔ اجلاس میں فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور ان کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
او آئی سی فلسطین معاملہ پر جاندار مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے:جمعیت اہلحدیث
Oct 16, 2023