لاہور(نیوز رپورٹر) لیسکومیں بڑے پیمانے پر ہونے والے تقرر و تبادلوں کے دوران ایس ڈی اوسب ڈویژن بھاٹی گیٹ سراج الدین کاکٹر کے بھی تبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری ہوا مگر اس نے چارج نوتعینات آفیسر کو سونپنے سے انکار کرتے ہوئے اپنا تبادلہ روکنے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرنا شروع کردیا۔صارفین متعدد بار اس کے تبادلہ کا مطالبہ کرچکے ہیں جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سراج الدین کاکڑ کے ہاتھ بعض مقامی با اثر افراد سے ملے ہیں۔