فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے افسوسناک واقعات کے بعد ہم گھروں سے دور تھے ۔ہم لوگ 9 مئی کے واقعات پر قانون کا سامنا نہیں کررہے تھے ۔ہم تو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے ۔

پرامن راستے کے بجائے تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا۔نوجوانوں کے ذہنوں میں بٹھایا گیا کہ ادارے ہمارے خلاف ہیں ۔معصوم لوگوں کے جذبات کو بھڑکایا گیا۔عدم اعتماد کی تحریک پر حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیاتھا۔عدم اعتماد کے بعد ہمیں چین سے نہیں بیٹھنے دیا گیا۔آپ قانونی طریقے سے ہٹ گئے ہیں تو آپ کو انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے تھا ،ہم خود مار کھا لیتے تھے, پر امن احتجاج کی ہم کال دیا کرتے تھے.حالات کے تسلسل اورجذبات کی وجہ سے میں بہت آگے نکل گیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن