گراوٹ کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا

Oct 16, 2023 | 18:05

ویب ڈیسک

پہلےکاروباری روزکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکےمطابق آج پیر کے روز کاروبارکےاختتام پرڈالر کی قیمت میں مزید 79 پیسے کی کمی ہوئی۔جس کے بعد ڈالر 277 روپے 62 پیسے سے کم ہو کر 276 روپے 83 پیسےکی سطح پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 14 پیسے سستا ہونے کے بعد 276 روپے 48 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 93 پیسے کی کمی کے بعد  278 روپے 58 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں