پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، سپیڈ بوٹ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Oct 16, 2023 | 19:19

ویب ڈیسک

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈ نے گوادر (بلوچستان) کے علاقے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پی سی جی نے سمندر کے ذریعے منشیات سمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ سے منشیات برآمد کرلی۔جیوانی کے علاقے میں موجود پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ نے مشکوک بوٹ کا پیچھا کیا. ملزمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ کو اپنی طرف آتا دیکھ کرسپیڈ بوٹ سمندر کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق سپیڈ بوٹ کی چیکنگ کے دوران  833کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 42کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی ہے، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 20.86 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔

 قبل ازیں تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جان کی بازی ہارگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔

تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والے مزدور کرائے کے کوارٹر میں سورہے تھے جب دو موٹرسائیکلوں پر سوار افراد آئے اور ان پرفائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے. فائرنگ کے نتیجے میں 6 مزدور موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں