زیادہ چاول کھانے والے ہوجائیں ہوشیار!

Oct 16, 2023 | 23:45

ویب ڈیسک

پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہمارے ملک میں چاول بڑے پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے، یہی نہیں ملک میں عوام کی اکثریت چاول بہت شوق سے کھاتی ہے، اس چیز سے قطع نظر کہ چاولوں کا زیادہ استعمال آپ کے لئے مسائل بھی پیدا کرسکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن یہ چیز بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے کہ چاول کتنے کھائے جارہے ہیں۔

چاول کے زیادہ استعمال سے شوگر لیول بڑھنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے جبکہ موٹاپے کے خدشات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، جس وجہ سے اس کے صحت کے خطرات زیادہ اور فوائد کم ہوجاتے ہیں۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ایک وقت میں ایک کپ سے زیادہ چاول استعمال نہ کئے جائیں، کیونکہ اس کے آپ کی صحت پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہوتے،اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ چاول میں فائبر بہت کم مقدار میں پایا جاتا ہے۔

غذائیت کے ماہرین کے مطابق کے مطابق اگر آپ چاول کے ساتھ دالیں، سبزیاں، دہی، سلاد، گوشت کا استعمال کریں تو یہ ایک بہتر طریقہ ثابت ہوتا ہے۔ چاول کھانے سے ذیابیطس کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق ناشتے اور رات کے کھانے میں چاول استعمال نہ کئے جائیں، کیونکہ ناشتے اور رات کے کھانے میں چاول کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں اچانک اضافہ ہوجاتا ہے، جبکہ دوپہر کے وقت چاول کا استعمال مفید ہے۔

چاولوں کے ساتھ دالیں، سبزیاں، دہی، سلاد یا گوشت شامل کرنے سے فائبر اور پروٹین کا کچھ حصہ خوراک میں شامل ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے چاول کے نقصانات میں کچھ کمی آجاتی ہے اور آپ کو زیادہ دیر تک بھوک بھی نہیں 

مزیدخبریں