ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے رات گئے گرو بازار سمیت ننکانہ سٹی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ننکانہ سٹی میں تجاوزات سمیت بورڈز کی تنصیبات کے عمل کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین، سی او ضلع کونسل عامر اختر بٹ ، سی او میونسپل کمیٹی راو انوار سمیت انفورسمنٹ انسپکٹرز بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران انجمن تاجران کے نمائندوں سے ملاقات کی اور تاجر برادری کی جانب سے دکانوں کے آگے بورڈز لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری دوبارہ تجاوزات سے گریز کرے ، شہریوں کی گزرگاہوں کو بند نہ کیا جائے، دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آئے گی۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ‘ ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لیا
Oct 16, 2024