شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ محمد امجد خاں نے تھانہ بھکھی کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے محلہ نواں کوٹ کی رہائشی مقتولہ خاتون رخسانہ کے مقدمہ قتل میں ملوث محلہ رحمان پورہ کے رہائشی مجرم محمد اقبال کو بجرم 302 ت پ کے تحت جرم ثابت ہوئے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کی سزاء کا حکم سنایا ہے، عدالتی تحریری فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ ہرجانہ کی رقم مقتولہ رخسانہ کے شرعی ورثا کو ادا کی جائے،جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کی پراپرٹی کو فروخت کر کے ادا ئیگی کی جائے، فیصلہ سنانے کے بعد مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ بھجوا دیا گیا، استغاثہ کے مطابق 24 نومبر 2022 کو مجرم نے اپنی سابقہ اہلیہ کو سامان جہیز کے تناظے پر چھری کے وار کرکے موت کے گھات اتار دیا تھا۔