قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس‘ اسسٹنٹ کمشنرز‘ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا اور پرائس کنٹرول کیلئے مزید ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی3 تا 9 اکتوبر 2024 تک کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران 2490 انسپیکشنز کی گئیں 647 خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 10 لاکھ 37 ہزار 500 روپے جرمانہ‘ 137 دکانیں سیل‘ 27 افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج اور124افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام ریلیف پروگرام کے تحت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تمام اشیا خورونوش کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد کو سوفیصد یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
Oct 16, 2024