قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سیف اللہ کی قیادت میں محکمہ سول ڈیفنس کے افسران و اہلکاران نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ شاپس کے خلاف بھرپور ایکشن کیا تا ہم 13دکانیں سیل کر کے عبدالقادر کوٹ شہیداں‘ظہور احمد سلامت پورہ‘اللہ وسایا سلامت پورہ، رحمت علی کوٹ حلیم خان، محمد عمر بکر منڈی، مہر امانت اللہ پیرو والا روڈ، نوید قادی ونڈ روڈ، محمود احمد قادی ونڈ روڈ، محمد ندیم نیو بس ٹرمینل کے خلاف متعلقہ تھانوں میں استغاثے جمع کرا دیئے ہیں اور ریفلنگ سامان کو قبضہ میں لے لیا ہے۔