شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین ملک محمداسلم وٹو نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم میں روز بروز ہونیوالا اضافہ ناقابل قبول ہے جس کیلئے مہذب اقوام کو آواز بلند کرنا ہوگی اور اقوام متحدہ کو بھی اپنی قرار دادوں کے مطابق فوری کردار ادا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو حق آزادی دلوانا ہوگا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام،جبری گرفتاریاں اور معاشی استحصال فوری رکوایا جائے۔