نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن نے ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا مگر ایک انتشاری ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی مگر وہ جان لیں عوام ان عناصر کو مسترد کر چکے اب ملک کی کمان باصلاحیت عوامی درد رکھنے والوں کے پاس ہے جن کا مقصد ملک و قوم کی خدمت ہے پاکستان میں انتشار ی ٹولے کی کوئی گنجائش نہیں ان کا بوریا بستر گول ہو چکا ان خیالات کا اظہار سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن ضلع شیخوپورہ عزیز احمد بھٹی نے گفتگو کرتے کیا۔