خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) خانقاہ ڈوگراں میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکروں نے کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پراحتجاج کرتے ہوئے کام چھوڑ دیا۔ سینٹری ورکروں نے ساری مشینری گول چوک مین بازار میں کھڑی کرکے کوڑا کرکٹ اٹھانے سے انکار کرتے ہوئے بازار بھی بند کردیا۔گفتگوکرتے ہوئے انکاکہناتھا کہ ہمارے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔گھروں میں فاقہ کشی ہو رہی ہے۔ سکول انتظامیہ نے بروقت فیس ادا نہ کرنے پر بچوں کو سکول سے نکال دیا ہے ہم سارا دن سخت گرمی کے باوجود اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں اور ہمارے افسر ٹھنڈے دفتروں میں بیٹھ کر صرف ہم پر حکم چلاتے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے اپیل کرتے کہا ہے کہ ہماری تنخواہیں فوری ادا کی جائیں۔ بلدیہ افسروں کی 2 دن تک تنخواہیں ادا کرنے کی یقین دہانی پر سینٹری ورکروں نے احتجاج ختم کر دیا۔
خانقاہ ڈوگراں: سینٹری ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج
Oct 16, 2024