معاشی بدحالی کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں: ڈاکٹر اسلم خان 

Oct 16, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت پی ٹی آئی کے احتجاج کو معیشت سے جوڑنے کی کوششیں کررہی ہے مگر پوری پاکستانی قوم آگاہ ہے کہ معاشی بدحالی کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں جنہوں نے اپنے ماضی کے ادوار حکومت میں ملک کو قرضوں کی زنجیروں میں جکڑا اور کرپشن کے ذریعے قومی دولت اپنے نجی اکاؤنٹس میں منتقل کی جس سے ملک دیوالیہ ہونے کی نوبت تک آ پہنچا، تحریک انصاف عوام کے جذبات کی ترجمانی کررہی ہے اورپارٹی کی جاری احتجاجی تحریک اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

مزیدخبریں