سانگلہ ہل: چند روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونیوالایک اور شخص چل بسا

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) نواحی چک نمبر 115 تترانوالہ میں دو متحارب گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک اور زخمی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا، بتایا گیا ہے کہ مقدمہ درج کرانے کی رنجش کی پاداش میں گھمن گروپ اور شاہ گروپ کے مابین فائرنگ کے نتیجہ میں 9 افراد زخمی ہو گئے تھے ۔ عمران شاہ نے وقوعہ کے روز ہسپتال میں دم توڑ دیا تھا، گذشتہ روز عابد گھمن بھی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زندگی کی بازی ہار گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہو گئی،تھانہ صدر پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

ای پیپر دی نیشن