شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پریس کلب شیخوپورہ کے گروپ لیڈر مبشر حسن بٹ، سینئر نائب صدرعظیم علی شیخ اور سابق جنرل سیکرٹری مصطفی خان نے ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں پولیس کے کردار اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا صحافتی وفد کے شرکاء نے ڈی پی او راشد ہدایت کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جس پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی ضامن ہے جس کیلئے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے ہماری اولین ترجیح پائیدار قیام امن ہے جس کی خاطر تمام سماجی شعبوں سے روابط مضبوط بنانے سمیت تھانہ کی سطح پر موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے پولیس گشت کو ضلع میں موثر بنایا گیا ہے جس کے باعث جرائم کی شرح میں نہایت کمی واقع ہوئی ہے۔