لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کی زیر صدارت وٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور میں اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر اعلی پنجاب کی جنوبی پنجاب کی بیوہ اور مطلقہ خواتین میں جانوروں کی تقسیم اور لائیو سٹاک کارڈ کی سکیموں کی اب تک کی پیش رفت اور ٹائم لائنز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میںصوبائی وزیر لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویڑن کے مطابق حکومت دیہی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم ہے جس کے تحت جنوبی پنجاب کی بیوہ اور مطلقہ خواتین میں جانوروں کی تقسیم جبکہ دوسری طرف مویشی پال فارمرز کی خوشحالی کے لیے لائیو سٹاک کارڈ کی سکیمیں متعارف کرائی ہیں جن پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔