شنگھائی کانفرنس  معاشی استحکام کی لائف لائن ثابت ہوگی: شیخ محمد طاہر انجم 

Oct 16, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)معروف صنعتکار اور مصطفائی بزنس فورم پاکستان کے چیئرمین شیخ محمد طاہر انجم نے شنگھائی کانفرنس کو ملکی معیشت کیلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کانفرنس پاکستانی معیشت کیلئے لائف لائن ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہااس کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ بلکہ غیرملکی سرمایہ کار ی بھی آئے گی۔ شیخ محمد طاہر انجم کا کہنا تھا کہ کہ شنگھائی کانفرنس پاکستان کو اپنے اہم بین الاقوامی شراکت داروں، خصوصاً چین کے ساتھ اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو گی اور اس کانفرنس کے پاکستان میں انعقاد سے عالمی برادری کو یہ پیعام  ملے گا کہ پاکستان کاروبار اور ہر قسم کی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش اور محفوظ ملک ہے۔ شیخ محمد طاہر انجم نے کہا کہ شنگھائی کانفرنس سے فائدہ اٹھا کر ہم عالمی شراکت داروں کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکیں گے۔ 

مزیدخبریں