لاہور(خبرنگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کی گراں فروشی کے خلاف کاروائیاں جاری۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 471 مقامات کی چیکنگ. 02 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا. 142 خلاف ورزیوں پر 1003000 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے.ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا ہی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں متحرک ہیں. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد نے تحصیل کینٹ میں متعدد سٹوروں پر پرائس انسپکشن کی اور ڈی سی کاؤنٹر پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی و سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے سٹورز انتظامیہ کو ڈی سی کاؤنٹر مناسب انداز میں مینٹین کرنے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے سٹور منیجر کو قیمتوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔
\471مقامات کی چیکنگ، گراں فروشی پر 2افرادکیخلاف مقدمہ درج
Oct 16, 2024