لاہور(نیوز رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹیپا انفورسمنٹ ونگ پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی اور غیرقانونی سائن بورڈز کے خلاف متحرک ہے۔ ٹیپا پارکنگ اینڈ انفورسمنٹ ٹو کی ٹیموں نے گزشتہ روز خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن میں پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر آپریشن کر کے45 سے زائد املاک کو سر بمہر کر دیا۔ان املاک میں معروف برینڈز، ٹائر شاپس، شوروم، نجی دفاتر، نجی سکول، معروف بیکری، شاپس، فوڈ پوائنٹ، سیلون،نجی بینک، ریستوران، کلینک،کافی شاپ، اور دیگر املاک بھی شامل ہیں۔ ان املاک نے پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنا رکھی تھیں۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی نگرانی میں آپریشن ڈائریکٹر انفورسمنٹ ٹیپا ٹو جواد کامران نے کیا۔
ٹیپا پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی غیرقانونی سائن بورڈز کیخلاف متحرک
Oct 16, 2024