لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اورنج لائن میٹرو سٹیشن پر مفت سفری سہولت کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ یہ سہولت ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہوگی، جس سے خصوصی افراد کی سفری مشکلات میں نمایاں کمی ہوگی اپنے خصوصی بہن بھائیوں کی سفری پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔سہیل شوکت بٹ نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کی حقیقی صورت آج کا پنجاب ہے۔ ریاست مدینہ دیکھنے کے لیے ہمت کارڈ کو دیکھیں۔