تمباکو کی متبادل مصنوعات سے زندگیوں کا بچائو ممکن:ڈاکٹر رضوان جنید

لاہور(کامرس رپورٹر)تھنک ٹینک ادارہ کے زیراہتمام تمباکو کے کم نقصانات کی حکمت عملی بارے لاہور میں تقریب میں صحت عامہ امور کے ماہر ڈاکٹر رضوان جنید نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمباکو نقصانات سے بچائو کی جدید حکمت عملی سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔   تمباکو کی متبادل مصنوعات کے استعمال سے لاکھوں زندگیوں کا بچاو ممکن ہے۔ تقریب میں ماہرین صحت نے کہا کہ تمباکو کے مضرات سے بچاو کیلئے متبادل مصنوعات مناسب آپشنز موجود ہیں جن کے ذریعے سالانہ بارہ لاکھ زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے عالمی ماہرین 2040 تک سموک فری ورلڈ پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی انسداد پولیو کی جاری پالیسیاں سست روی کا شکار ہیں۔  عالمی سطح پر تمباکو نوشی میں کمی کیلئے متبادل مصنوعات کا استعمال کامیابی سے جاری ہے۔ حکومت تمباکو نوشی میں کمی کیلئے سویڈن، نیوزی لینڈ کے کامیاب تجربات سے مستفید ہو سکتی ہے۔ صحت عامہ کے ماہرین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن