لاہور ( نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ایس ای ڈیفنس ڈویژن انجینئر پیر سید حماد حسن شاہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ایکسین امرسدھو سب ڈویژن انجینئر رانا تنویر اختر نے بجلی چوروں کے خلاف مڈ نائٹ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 160 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جو مختلف جدید طریقوں سے بجلی چوری کر رہے تھے اور محکمے کو ماہانہ بھاری خسارہ پہنچا رہے تھے۔گرینڈ آپریشن مست اقبال روڈ، ملت روڈ، شاہد ٹاؤن،پنجاب سوسائٹی، ڈیفنس فورٹ اور اسکے گردونواح میں کیا گیا، ڈی بل کی مد میں 472500 یونٹ بجلی چوروں کو چارج کیے۔