لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نذیر حسین نے آج پی سی جے سی سی آئی سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس کے دوران کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کاسربراہی اجلاس رکن ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، تجارت اور مالیاتی رابطوں کو فروغ دینے کا پلیٹ فارم ہو گا۔ انہوں نے کہا پاکستان رکن ممالک کیساتھ اپنے تعلقات کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے اور علاقائی منڈیوں، بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری اور بڑھتے ہوئے تجارتی بہاؤ سے فائدہ اٹھانے کیلئے کھڑا ہے۔بریگیڈیئر منصور سعید شیخ (ر) سینئر نائب صدر پی سی جے سی سی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس سربراہی اجلاس کی میزبانی کو پاکستان کیلئے اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کی اہمیت پر زور دیتے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم پر امن کو فروغ دینے کی وکالت کی ہے۔نائب صدرپی سی جے سی سی آئی ظفر اقبال نے کہا پاکستان کی تقریباً 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
ایس سی او اجلاس رکن ممالک کیلئے تجارت کے فروغ کا پلیٹ فارم ہو گا:نذیرحسین
Oct 16, 2024