سندر (نامہ نگار) سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں کے وفد نے سید نبیل ہاشمی کے سربراہی میں لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور صدر لاہور چیمبر آف کامرس سے ملاقات کی ملاقات کرنے والوں میں میاں فہیم قمر‘ سید معاذ محمود‘ ہارون علی خان، نبیل ہاشمی، توفیق شیروانی اور دیگر شریک تھے۔ وفد نے صدر ایل سی سی آئی سے مطالبہ کیاکہ ٹیکس کے محکموں کی طرف سے سندر اسٹیٹ میں بلا جواز مداخلت کو روکا جائے اور پلاٹوں کی منسوخی کے احکامات کو واپس لے کر ایک آخری موقع دیا جائے۔ وفد نے ٹریفک مسائل کے پیش نظر صدر ایل سی سی آئی سے کہا کہ وہ حکومت سے سندر اسٹیٹ تا ملتان روڈ تک سڑک کو دو رویہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کریں۔سید معاذ محمود نے کہا حکومت سندر اسٹیٹ میں بھی بجلی کا صنعتی ٹیرف لاگو کرے ۔صدر لاہور چیمبر میاں ابوزر شاد نے کہا لاہور چیمبر آپ کے ساتھ ہے‘مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام سے بات کریں گے ۔