فیروز والہ : ٹریفک حادثات‘2افراد ہلاک ‘15زخمی 

 فیروزوالہ(نامہ نگار)جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات واقعات کے نتیجہ میں 2افراد ہلاک اور 15 افراد  زخمی ہوگئے ۔جی ٹی روڈ کی آبادی سیکھم کے قریب 2تیزرفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں دو نوجوان امجد اورابوسفیان شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال لایا گیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔موٹروئے پر بلی کو بچاتے ہوئے گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکراگئی ‘حادثہ کے نتیجہ میں 2افراد زخمی ہوگئے،عدیل اصغر اورقاسم کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ مریدکے نارووال روڈ کی آبادی چوڑاں راجپوتاں کے قریب ٹائر کھل جانے کی وجہ سے رکشہ قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گیا، 7مسافر لیاقت وغیرہ زخمی ہوگئے۔لاہور روڈ پر واقع ابادی نواں پنڈ کے قریب دوتیزرفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکر اگئیں۔ 4افراد ساجد علی‘ مزمل بی بی،محسن اوراشفاق زخمی ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن