لاہور(نامہ نگار) رواں سال کے دوران اب تک3367سرچ آپریشنز کئے گئے ہیں۔98ہزار سے زائد گھروں، 58ہزار سے زائد کرایہ داروں اور2لاکھ 28ہزار سے زائد اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔2 لاکھ26ہزارسے زائد اشخاص کو تصدیق کے بعد کلیئر کر دیا گیا۔ قانون شکنی پر1743افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ شہر میں قیام ِ امن کیلئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے حساس مقامات، تعلیمی اداروں، بس اڈوں اور ہوٹلوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ و کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپروائزری افسران سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔ جرائم پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپوراستفادہ کیا جائے۔
رواں سال3367سرچ آپریشنز ‘1743افراد کیخلاف کارروائی
Oct 16, 2024