تھیلیسیمیا کڑا چیلنج ‘والدین کے تعاون سے بیماری کو شکست دینگے :آئی جی پنجاب

Oct 16, 2024

لاہور(نامہ نگار)لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے تھیلی سمیا کا شکار بچوں کیلئے تھرڈ کوارٹر ہیلتھ وظائف کی رقوم جاری کر دی ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تھیلی سمیا کا شکار 154 بچوں کو 15 ہزار روپے ماہانہ فی کس کے تناسب سے طبی اخراجات کی ادائیگی کی گئی ہے، جو جولائی تا ستمبر اخراجات کیلئے 45 ہزار روپے فی کس جبکہ مجموعی طور پر 69 لاکھ 53 ہزار روپے دئیے گئے ہیں۔ تھیلی سیمیا ایک کڑا چیلنج ہے، والدین کے تعاون سے بیماری کو شکست دیں گے، پولیس ملازمین کے تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں کو نارمل زندگی گزارنے کیلئے بھرپور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، متاثرہ بچوں کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کیلئے مکمل سپورٹ جاری رہے گی۔ ملازمین بچوں کے علاج میں معاونت کیلئے پھول پراجیکٹ کے تحت رجسٹریشن کروائیں۔

مزیدخبریں