لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے افتخار احمد کو جرمانہ کردیا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ افتخار احمد پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے پریذیڈنٹ کپ کے سیمی فائنل میں امپائر کے فیصلے پر اختلاف کیا تھا۔پی سی بی کے مطابق افتخار احمد نے پی سی بی آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی۔