لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کو معطل کردیا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔ معطلی کے 48 گھنٹوں بعد چندیکا ہتھورا سنگھے کو عہدے سے ہٹا دیا جائیگا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کے دوران لگنے والے الزام کی تحقیقات کی تھیں۔ ہتھورا سنگھے نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فل سمنز کو عبوری کوچ مقررکردیا ہے۔