لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے کامران غلام نے کہا کہ انہیں اس دن کا 15 سال سے انتظار تھا۔بہت خوشی ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ کے رگڑے لگے ہیں،وہ کام آتے ہیں۔اب بابر اعظم کی جگہ جب آیا تو بہت دبائو تھا لیکن میں نے عہد کیا کہ بڑی اننگز کھیلنی ہے۔جب میں 90 سے اوپر گیا تو کوئی فکر نہیں تھی،اس لئے کہ سوچا کہ اگر سنچری ہوگی تو ٹھیک نہ ہوئی تو کوئی بات نہیں۔فرسٹ کلاس کرکٹ کی 16 سنچریز نے مدد کی۔ دوست نے، بھائیوں نے مدد کی۔ باہر سے آفر ہوئی لیکن سوچاکہ جو بھی ہونا ہے پاکستان کیلئے ہونا ہے۔میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔شروع میں اوپنر کھیلتا تھا،بائولنگ پر توجہ تھی لیکن بعد میں پتہ چلا کہ پہلے بیٹنگ پر فوکس کرنا ہے،اس لئے بائولنگ کو سائیڈ پر کردیا۔
فرسٹ کلاس کرکٹ کے لگے رگڑے کام آتے ہیں : کامران غلام
Oct 16, 2024