لاہور(خصوصی نامہ نگار )تحریک اصلاحِ تعلیم کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد امین اور سیکرٹری جنرل حافظ محمد عمران طحاوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روزلاہور میں جو کچھ ہوا وہ نہ صرف ہولناک ہے‘ ہمارا نظامِ تعلیم کیا ہے؟ مستقبل میں اسکے کیا نتائج نکلنے والے ہیں ؟ سوال یہ ہے کہ خواتین یونیورسٹی میں مرد سٹاف کیوں تعینات کیا گیا ہے ؟ ہم حکمران طبقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس نظام تعلیم کو بدلیں اور مسلمان عوام سے مطالبہ ہے کہ وہ اس غیر اسلامی نظام تعلیم کے خلاف اْٹھ کھڑے ہوں اور اسے بدلنے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں۔