قوم مایوسی کی گرفت میں‘حکومت سیاسی بحران جلد حل کرے:لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیرآباد، کھاریاں، سرائے عالمگیر، جہلم میں معززین، سیاسی ورکرز اور سماجی رہنماؤں کی میٹنگز میں خطاب کرتے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی پاکستان میں کانفرنس اچھا اقدام ہے،  لیکن یہ گزشتہ 3 انتخابات کے بعد ہولناک سیاسی بحران، خطرناک تقسیم اور زہریلی پولرائزیشن اِن اقدامات پر حاوی  ہے۔ قومی سیاسی جمہوری قیادت کی ذمہ داری ہے کہ سیاسی بحران کا جلد حل تلاش کرے۔لیاقت بلوچ نے صحافیوں کوجواب میں کہا آئینی بحران کا یہی حل ہے کہ نئے چیف جسٹس کی تقرری تک آئینی ترمیم کا ارادہ ترک کردیا جائے ۔حکومت   عوام اور صارفین کو فوری ریلیف دے۔

ای پیپر دی نیشن