لاہور (نیوز رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت لاہور یوتھ فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر تعلیم نے امید ظاہر کی کہ لاہور یوتھ فیسٹیول نوجوانوں کیلئے بہترین ٹیلنٹ فیسٹ ثابت ہوگا کیونکہ رجسٹریشن کیلئے تعلیمی اداروں کے طلبہ میں جوش و خروش پایا جاتا ہے جن میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے۔وزیر تعلیم کوبریفنگ میںبتایا گیا کہ اب تک سپورٹس مقابلوں‘ ٹیلنٹ فیسٹ اور آرٹ مقابلوں کیلئے نجی وپبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں سے 1128 طلباء وطالبات رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ مقابلوں کیلئے 6 ججز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔