لاہور (کلچرل رپورٹر) بزم اقبال کے زیر اہتمام ادیب اور مدیر مجلہ اقبال پروفیسر افضل حق قرشی کے انتقال پرملال پر تعزیتی اجلاس ہوا ۔ صدارت ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نے کی۔ مرحوم کے فرزند احتشام الحق نے کہا کہ میرے والد ایماندار خود دار اور علم و ادب کے دلدادہ تھے۔ شاگرد مہرین شہزادی نے کہا وہ میرے لئے ایک سائبان تھے۔ میجر (ر)آفتاب احمد نے کہا افضل حق قرشی نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ۔ڈائریکٹر بزم اقبال ڈاکٹر تحسین فراقی نے کہا ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پورا نہیں ہو سکے گا۔ ڈائریکٹر مجلس ترقی ادب عباس تابش نے کہا کہ افضل حق قرشیعلمی و ادبی بحث سمیٹنے کا ہنر جانتے تھے ۔دیگر مقررین نے بھی اپنے الفاظ میں انکی یاد تازہ کی۔
بزم اقبال کے زیر اہتمام پروفیسر افضل حق قرشی کی یاد میں تعزیتی اجلاس
Oct 16, 2024