لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی‘ طالبات کے بغیر شناختی کارڈ داخلے پر پابندی

لاہور (لیڈی رپورٹر ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں شناختی کارڈ کے بغیر طالبات کا داخلہ نہیں ہو سکے گا۔ ہراسمنٹ واقعات کے تدارک کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا یونیورسٹی میںطالبات اور سٹاف کی عزت نفس کا  پورا خیال رکھا جائیگا۔ فیکلٹی ممبرز کو تعلیم کیساتھ ساتھ طالبات کی تربیت پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ اس مقصد کیلئے پروکٹوریل کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طالبات کیلئے یونیورسٹی گیٹ دوپہر 12 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے ،کسی طالبہ کو جلدی جانے کی مجبوری ہو تو ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا اجازت نامہ لازم ہوگا۔   انتظامیہ چیف سکیورٹی آفیسر کیساتھ مشاورت سے ہنگامی صورتحال سے نبٹنے  کا میکانزم تیار کرے گی۔   سمسٹر بریک پر طالبات کو امتحانات کی تیاری کیلئے یونیورسٹی میں 16 سے 18 اکتوبر 3یوم کی چھٹی دیدی گئی۔

ای پیپر دی نیشن