محکمہ اوقاف پنجاب میں ڈاکٹر  سمیت متعدد افسروں کی ترقی

Oct 16, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) محکمہ اوقاف پنجاب میں ڈاکٹر سمیت متعدد افسروں کو ترقی دیدی گئی ، گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فرینہ احسان سالانہ اے سی آر برائے سال 2016ء کی عدم دستیابی کے باعث سے 20 مشروط ترقی دیکر میڈیکل سپرنٹنڈنت بنادیا گیا ہے ، جبکہ زاہد حسین معاون لاہو ر زون ایسٹ کو گریڈ 17میں مشروط ترقی دی گئی ۔ گلزاراحمد اکائوٹنٹ کو آڈٹ آفیسر /اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر صدر دفتر کو گریڈ 16 میں بطور  آڈٹ آفیسر ترقی اور  افتخار احمد اکاؤنٹنٹ، حال تعینات منیجر سیالکوٹ کو گریڈ 16 میں بطور منیجر اوقاف ترقی دے دی گئی۔

مزیدخبریں