لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت صوبے کی 64 تحصیلوں میں بڈنگ کا کام مکمل ہے۔رواں ماہ باقی تحصیلوں میں بھی پری کوالیفیکیشن ہو جائیگی۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، ایڈیشنل سیکرٹری ماریہ طارق، ایل ڈبلیو ایم سے کے سی ای او بابر صاحب دین بھی موجود تھے دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ وزیر بلدیات نے نظام صفائی کی آئوٹ سورسنگ کے عمل میں نمایاں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نئے نظام میں نجی کنٹریکٹرز کی بھرپور شرکت وزیراعلیٰ کے ویژن پر انکے اعتماد کا ثبوت ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا پنجاب میں صفائی کا ایسا نظام بنائیں گے جو دیرپا بھی ہوگا اور موثر بھی۔آئوٹ سورسنگ کیلئے فنڈز اجراکی تیاری مکمل‘ ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن جلد فعال ہو جائیگا۔
ستھرا پنجاب پروگرام‘ 64 تحصیلوں میں بڈنگ کا کام مکمل ہو گیا:ذیشان رفیق
Oct 16, 2024