لاہور (کامرس رپورٹر)فیوچر کنسلٹنٹ کے سی ای او حارث احمد اور سکائی ڈویلپرز اینڈ ایجنسی کے سی ای او فاروق شاہد نے بحریہ ٹائون میںسکائی سکوائر کے نام سے سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ لانچ کر دیا، جس میں بحریہ ٹائون کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیو یارک لافٹ اپارٹمنٹ کی طرز پر سکائی سکوائر میں بھی لافٹ اپارٹمنٹ متعارف کرا رہے ہیں۔ مہمانِ خصوصی شاہد محمود قریشی (کنٹری ہیڈ بحریہ ٹائون) نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دیگر مہمانوں میں ایڈمرل( ر)زاہد الیاس سی او او بحریہ ٹائون ، خرم راجپوت ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹینگ بحریہ ٹائون ، عاطف جرار سینئر جنرل منیجر اکائونٹس بحریہ ٹائون اور جواد ظفر سینئر جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹینگ بحریہ ٹائون نے خصوصی شرکت کی۔فیوچر کنسلٹنٹ کے سی ای او حارث احمد کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ سکائی سکوائر کو ٹائم سے پہلے ڈلیور کریں گے اور یہ لافٹ اپارٹمنٹس اپنی مثال آپ ہونگے۔ تقریب میں میاں وسیم ، کرنل عمران، ذہاب احمد عباسی، فرخ احمد عباسی، حاجی عاصم، چوہدری عامر جبار، معزز ڈیلر حضرات اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔