لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی صدر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی،مرکزی صدر مشائخ اتحاد کونسل پاکستان،سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و سجادہ نشین سندر شریف ڈاکٹر مخدوم سید محمد حبیب عرفانی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے‘وہ فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کررہاہے۔اس کے وحشی پن سے نہ ہسپتال محفوظ ہیں اور نہ ہی سکول،عورتوں اور بچوں پر بھی ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔عالم اسلام کی خاموشی نے اس ظالم کے حوصلے مزید بڑھا دیا ہے۔ فلسطینی بچوں کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا ہے۔ اقوام متحدہ فلسطین میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکاہے۔عالم اسلام متحد ہو کر اسرئیلی ظلم کا جواب دے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسرائیلی ظلم اور جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔اس موقع پر فلسطینیوں کی آزادی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔