خواجہ عمران نذیر کیساتھ یونیورسٹی آف گلاسگو‘ سکاٹ لینڈ کے وفد کی ملاقات

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے یونیورسٹی آف گلاسگو، سکاٹ لینڈ کے وفد نے پروفیسر چارلٹ رائٹ کی قیادت میں ملاقات کی۔سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب بھی موجود تھی۔بریسٹ فیڈنگ، بچوں، ماؤں کی نیوٹریشن، فیملی پلاننگ، زچہ بچہ کی صحت ودیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیرنے کہا  پنجاب میں صحت مند معاشرہ کا قیام مریم نواز کا ویژن ہے۔5سال سے 9 سال کے سکولوں کے بچوں کی سکریننگ کیلئے حکمت عملی تیار ہے۔ماں کا دودھ بچے کا بنیادی حق ہے، محروم کرنا قابل مذمت ہے۔بریسٹ فیڈنگ، فیملی پلاننگ اور نیوٹریشن کو کریکولم کا باقاعدہ حصہ بنایا جارہا ہے۔پنجاب کے بچوں میںغذائیت کی کمی کے بنیادی عوامل دور کرنے کیلئے نیوٹریشن بورڈ اور آئی آر ایم این سی ایچ قابل عمل منصوبہ جلد پیش کرے گا۔ سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے کہا صوبے میں بچے کو ماں کا دودھ لازمی پلانے سے متعلق قانون سازی کی جارہی ہے۔یونیورسٹی آف گلاسگو کے وفد نے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن