گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ناظمہ صوبہ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان خنساء عرفان نے پنجاب کالج میں طالبہ کیساتھ پیش آنیوالے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی سخت الفاظ میں سے مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سے ایسے واقعات کی خبریں منظر عام پر آنا باعث شرم ہے۔ پنجاب کالج کی انتظامیہ کی جانب سے اس واقعے کو چھپانے کی کوشش کرنا اور سراپا احتجاج طلبہ پر لاٹھی چارج اور گرفتاری ارباب اختیار کی بے حسی ہے اسلامی جمعیت طالبات پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور پاکستان بھر کی جامعات میں زیر تعلیم طالبات کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
تعلیمی اداروں میں ایسے واقعات ہونا باعث شرم ہے:خنساء عرفان
Oct 16, 2024