گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدررانا صدیق خاں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے شہر میں آلودگی کے حوالے سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شہر میں موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔انتظامیہ بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ فیکٹریاں بھی سیل کر رہی ہے لیکن کاروباربند کرنا مسئلہ کا حل نہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور چیمبر کے مابین ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ باہمی مشاورت سے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔ کیونکہ ایک فیکٹری بند ہونے سے کئی مزدوروں کا روزگار متاثر ہوتا ہے، ہم چیمبر فورم پر ایک معلوماتی سیمینار کا بھی اہتمام کرتے ہیں جس میں محکمہ ماحولیات کے افسران آئیں اور ایک SOPمرتب کر کے لوگوں کو ایجوکیٹ کریں کہ وہ SOPپر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،اس سے کاروباری بھی چلتے رہیں گے اور آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
آلودگی میں اضافہ ، کاروباربند کرنا مسئلہ کا حل نہیں: رانا صدیق
Oct 16, 2024