حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ضلع بھر میں غیر قانونی شکاریوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اور اس سلسلہ میں اب تک محکمہ نے 10شکاریوں کے چلان کرکے متعدد کو 2لاکھ سے زائد جرمانے کئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ آفیسر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف حنفیہ یوسف نے سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی کہ حافظ آباد میں فالکن پکڑ اگیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں ایسا کوئی پرندہ نہ پکڑا گیا ہے اور نہ ہی محکمہ کی جانب سے فالکن کے شکاریوں کو شکار کرنے دیا جارہاہے۔