گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر،ٹکٹ ہولڈر پی پی 60معظم رئوف مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز عوامی مسائل حل کرنے میں انتہائی سنجیدہ ہیں، انکا وژن اور ان تھک محنت انتہائی قابل تعریف ہے۔ صحت تعلیم انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں انتہائی کم عرصہ میں انہوں نے بے مثال کام کر کے دکھا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز GWMCچوہدری کاشف اسماعیل گجر اور دیگر کے ساتھ ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری کاشف اسماعیل گجر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات اور وژن کے مطابق صاف ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری و ساری ہے۔