گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حاجی احمد چیمہ نے سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات اور عیادت کی ،ملاقات کے دوران حاجی احمد چیمہ نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر حاجی احمد چیمہ نے سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر کی صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ چوہدری اقبال گجر سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ (ن) کا قیمتی سرمایہ ہیں۔چوہدری اقبال گجر ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑے رہے اسی وجہ سے آج پارٹی انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ پاک چوہدری اقبال گجر کو مکمل صحتیابی دے اور وہ شہر کی تعمیروترقی اور حلقہ کی عوام کی خدمت کرتے رہیں۔ اس موقع پر آصف اقبال گجر اور چوہدری احسان اللہ چیمہ بھی موجود تھے۔