گوجرانوالہ:سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر سے انجمن تاجران کے وفدکی ملاقات

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان کیساتھ انجمن تاجران ریٹیلر سٹی کے صدر ہارون راغب میر اورناصر میر کی قیادت میں کمپیوٹر مارکیٹ کے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔ سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان کو بجلی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔خرم دستگیر خان نے متعلقہ حکام کو تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے تاجروں کو درپیش مسائل کو ہر صورت حل کروایا جائیگا۔مسلم لیگ( ن) ہمیشہ تاجر دوست جماعت رہی اور تاجر برادری نے بھی ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کیساتھ اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن