فیروزوالہ‘قلعہ دیدار سنگھ( نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی)گھریلو لڑائی جھگڑے پر بہن‘بھائی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فیروزوالہ‘ گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر دو نوجوانوں نے زہریلی گولیاں کھاکرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔ جس کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہونے پر انہیں ہسپتال لایا گیا یہاں پر دونوں نوجوان دم توڑ گئے ۔تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے محلہ برکت پورہ کے رہائشی اسلم کے جواں سال 18 سال کے اسد اپنی 34 سالہ بڑی بہن جوکہ بیوہ ایک بچی کی ماں اپنے میکے میں ہی رہتی تھی اس سے جھگڑا ہو گیا‘ دونوں نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں‘ جن کو فوری طور پر مقامی ہسپتال میں پہنچایا ، حالت زیادہ خراب ہونے پر گوجرانولہ ریفر کر دیا گیا لیکن راستے میں ہی دونوں زندگی کی بازی ہار گئے۔