لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کیخلاف درج چھ مقدمات کی تفصیلات عدالت پیش کردی گئیں۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ لودھی نے آئی جی پنجاب کی طرف سے رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق سلمان اکرم راجہ کیخلاف اٹک میں دو اور لاہور کے تھانوں میں چار مقدمات درج ہیں۔ عدالتی وقت ختم ہونے کی بناء پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔ دوسری طرف جسٹس علی ضیاء باجوہ نے پی ٹی آئی رہنما احسن فتیانہ کی دوبارہ بازیابی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ ایف آئی اے اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے رپورٹ عدالت پیش کردی گئی۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ احسن فتیانہ وزارت داخلہ یا ایف آئی اے کے پاس نہیں ہے۔ ایس پی کینٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گھروں کے کیمرے میں فوٹیج ریکارڈ ہوئی ہے۔ جیو فینسنگ کرائی جا رہی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سیف سٹی کے دعوے تو بڑے بڑے ہیں پھر کیمرہ کام کیوں نہیں کررہا تھا؟۔